مہر خبررساں ایجنسی نے ریڈیو پاکستان کے حوالے خبر دی ہے کہ پاکستان نے آج زاہدان میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردی کے واقعے شدید مذمت کی ہے جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد دہشت گردی کا شکار ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر شریک اور زخمیوں کے لئے نیک تمنائیں رکھتا ہے۔
بیان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ایران کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سردار دوست علی جلیلیان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج صبح زاہدان میں پولیس اسٹیشن پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ سائلین کے لباس میں ملبوس دہشت گردوں نے دروازے سے اندر جانے کی کوشش کی۔ گیٹ کی نگرانی پر مامور پولیس اہلکار نے جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو روکا۔ دوران تصادم کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار شہید ہوگیا۔
گیٹ سے اندر داخل ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اس دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں دھماکہ خیز مواد اور ہینڈ گرنیڈ سے مسلح تھے۔
پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی کی وجہ سے چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں سیستان و بلوچستان پولیس کے دو اہلکار بھی شہید ہوگئے۔
سردار جلیلیان نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں پر واضح کیا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکی سالمیت پر ہونے والے ہر حملے کو پوری طاقت کے ساتھ ناکام بنادیں گے۔
آپ کا تبصرہ